Saturday, February 15, 2020

سر درد کیا ہے اور یہ کیوں ہوتا ہے۔۔























سر میں درد جو تقریبا ہر ایک کو کسی نہ کسی وقت
 محسوس ہوتا ہے
۔ تمام لوگوں کو سال میں کم از کم ایک بار سر درد
 ہوتا ہے۔ زیادہ تر سر درد خطرناک نہیں ہوتا ہے لیکن یہ
 آپ کے کام کی  رفتار اور آپ کی زندگی کو متاثر ضرور 
 کرتا ہے ۔ اگرچہ بہت سے لوگ اس  کے حل کے لئے 
 ڈاکٹر سے رابطہ کرتے  ہیں  لیکن اکثر اسے زیادہ اہمیت
 نہیں دیتے اور خود ہی  اس کا کوئی حل تلاش کر  لیتے ہیں۔
سر درد کی اقسام
تناؤ کا سر درد  اور   درد شقیقہ۔
تناؤ کا سر درد سر میں ہلکے اور زیادہ  درد کا باعث ہوتا ہے۔ 
بہت سے لوگ اس طرح کے سر درد کو سخت  اور کچھ
 دھیمے درد جو گھنٹوں جاری رہتا ہے  کا ذکر کرتے ہو ئے
 نظر آتے  ہیں۔  یہ آپ کے سر کے پچھلے حصے سے سامنے
 محسوس ہوتا ہے  ۔ جب کہ کچھ  لوگ اپنے سر میں تیز 
 دھڑکن  کی طرح کا درد محسوس کرتے ہیں۔
تمام سر درد میں سے تقریبا 20 فیصد  درد شقیقہ  ہیں۔  یہ وہ  
  درد سر ہیں جو انتہائی درد کا سبب بن سکتا ہے۔ اور یہ 
ایک  یا   دو دن تک چل سکتا ہے۔ اس کی علامات جیسے
 متلی ، الٹی  آنکھوں کے سامنے اندھیرہ   وغیرہ  ہیں  
، یہ  درد
 آپ کو وراثت یعنی آپ کے والدین اور دادا دادی کی طرف
 سے بھی  آپ کو مل سکتا ہے ۔
سر درد کی وجوہات
سر درد  در حقیقت  اعصابی نظام کی خرابی ہے۔ اگرچہ سر 
درد کی صحیح وجوہات واضح نہیں ہیں ان میں سے زیادہ
 تر خون کی وریدوں کے پھولنے کی وجہ سے ہوتا ہے
 جو آپ کی جسم میں ہر جگہ پر موجود  ہیں، 
 اور  اعصاب آپ کے دماغ
 میں درد کے پیغامات بھیجتے ہیں۔
عوامل  جو سر درد کا باعث بن سکتے ہیں۔ 
 کم  نیند لینا/ کم سونا 
کم  پانی پینا
دباؤ/پریشانی
زیادہ  ٹی وی دیکھنا یا کمپیوٹر کی اسکرین کو دیکھنا
سگریٹ نوشی
شراب
کافی ، چائے  یا ایسی دیگر اشیا کا زیادہ استعمال کرنا 
بعض اوقات سر درد زخموں اور انفیکشن کی وجہ سے ہوسکتا ہے
 افسردگی ، اداسی ، کسی چیز سے ڈرنے جیسے جذباتی عوامل
 بھی سر میں درد کا باعث بن سکتے ہیں۔
سر درد سے کیسے نمٹا جائے
درد سے نجات دینے والی ادویات اکثر سر درد روکنے کے لئے
 استعمال ہوتی ہیں۔ جب سر میں درد ہوتا ہے تو بہت سے
 لوگ اسپرین لیتے ہیں۔ ڈاکٹروں نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ
 جب کسی کو سر درد محسوس ہوتو ہے تو مریض کو آرام 
کرنا چاہئے۔ کچھ معاملات میں ، اپنی غذا کو تبدیل کرنے کے
 نتیجے میں بھی  تکلیف سے نجات مل سکتی ہے اور سر درد کم 
ہوجاتا ہے۔
آپ کو باقاعدگی سے ورزش کرنی چاہئے اور اس دوران زیادہ 
سے زیادہ  تازہ ہو ا کو اندر لے جائیں ۔ اس سے  ممکن 
ہے سر درد پوری طرح غائب نہ ہو  لیکن اس سے آپ بہت 
بہتر محسوس کریں گے۔

No comments:

Post a Comment